ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی سوامی اب چنتامنی کے نئے میونسپل کمشنر؛ صفائی ستھرائی پر دیا زور؛ کچروں کو اِدھر اُدھر پھینکنے والوں پر ہوگی کاروائی

منی سوامی اب چنتامنی کے نئے میونسپل کمشنر؛ صفائی ستھرائی پر دیا زور؛ کچروں کو اِدھر اُدھر پھینکنے والوں پر ہوگی کاروائی

Thu, 15 Dec 2016 12:50:00    S.O. News Service

چنتامنی:15 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) بی۔این۔منی سوامی نے آج یہاں منسپالٹی کمشنر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے ایک ماہ سے منسپالٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مہیش کمار کو حکومت نے دوسری جگہ منتقل کردیا، جس کے بعد اُن کی جگہ پربی۔این۔منی سوامی کو کمشنر کا عہدہ سونپا گیا ہے ۔

عہدہ کا چارج لینے کے بعد آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نئے کمشنر منی سوامی نے کہا کہ گھر گھر کچرا اکھٹا کرنے والی گاڑیاں اور صفائی کرمچاری صبح سویرے ہر شہر کے محلوں میں کچرا اکھٹا کرنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کچروں کو اِدھر اُدھر نہ پھینکیں بلکہ کچرا لے جانے والوں میونسپل اہلکاروں کے ہاتھوں میں تھمائیں ۔ انہوں نے اس بات کا انتباہ بھی دیا کہ میونسپالٹی کی جانب سے کچروں کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے لئے مناسب انتظامات ہونے کے بائوجود اگر کوئی کچرا ادھر اُدھر پھینکتا ہے تو ایسوں پر 100تا500روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تجارتی مرکز چنتامنی کوریاست ہی میں پلاسٹک سے پاک شہر کا لقب دیا گیا ہے پچھلے دو سال قبل موجود کمشنر کو چنتامنی شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے پر اُس وقت کے وزیر اعلیٰ شہر کو پلاسٹک سے پاک شہر کا خطاب دے کر اُس وقت کے کمشنر کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔


Share: